کشتواڑ سمتھن ٹاپ سیاحتی سرکٹ کے لئے 7.37 کروڑ روپے کا پروجیکٹ منظور : پریا سیٹھی

اڑان نیوز
جموں//سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کل قانون ساز اسمبلی میں جی ایم سروری کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ سمتھن ٹاپ سرکٹ میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کیلئے 7.37 کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ منظور کیا گیا ہے ۔ ایک مخصوص سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس وقت اندروال کیلئے ایک الگ سے سیاحتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قایم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔