ماجد ملک
بھدرواہ //سابقہ مرکزی سرکار کے دور میں ملک کے باقی حصوں کی طرح ریاست جموں و کشمیر میں بھی میڈکل کالج کھولنے کے لئے منظوری دی گئی تھی جس کے تحت ریاست میں پانچ نئے میڈکل کالج کھولے جانے تھے ۔ اور موجودہ سرکار نے ان پانچوں میڈکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے اور اگر خطہ چناب کی بات کی جائے تو میڈکل کالج ڈوڈہ حلقہ کے بلاک گٹھ میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے لئے زمین وغیرہ بھی حاصل کی گئی ہے اور پچھلے برس اس کا نگ بنیاد وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور مرکزی وزیر صحت نے رکھا تھا ۔لیکن انکشاف ہوا ہے کہ جب سابقہ سرکار نے ریاست کے مختلف حصوں میں میڈکل کالج کھونے کو منظوری دی تھی تب میڈکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں میڈکل کالج کھولنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی اور اس وقت مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد تھے جو بھدرواہ سے ممبر اسمبلی بھی رہے ہیں اور ریاست کے وزیر اعلی بھی ۔ جموں یونیوورسٹی کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرت پر بتایا کہ سابقہ حکومت میں تب کے مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد بھی چاہتے تھے کہ ان کے انتخابی حلقہ بھدرواہ میں میڈکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈکل کونسل اور تب کی مرکزی سرکار کی جانب سے میڈکل کالج کھولنے کا منصوبہ جموں یونیوورسٹی کے بھدرواہ کمپس میں رکھا گیا تھا اور اس سلسلہ میں کونسل اور سرکار کی جانب سے جموں یونیوورسٹی سے رجوع بھی کیا گیا تھا اور بھدرواہ کمپس کے اندر خطہ چناب کا میڈکل کالج تعمیر کرنے کی غرض سے زمین بھی مانگی گئی تھی ۔کونسل اور سرکار کا ماننا تھا کہ بھدرواہ موسم کے لحاظ سے دلکش ہے اور آب و ہوا بھی بہتر ہے اور بھدوراہ کے ایک طرف ہماچل کی سرحدین ہیں جبکہ دوسری طرف کھٹوعہ اور آنے والے دنوں میں یہ مرکزی اہمیت رکھے گا ۔ آفسیر نے اور بتایا کہ جموں یونیوورسٹی کی جانب سے اس دور میں بھدرواہ کمپس میںمیڈکل کالج قائم کرنے کی غرض سے زمین دینے سے انکار کیا گیا تھاجس کے بعد ڈوڈہ میں کالج قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس دور میں بھدوراہ سے تعلق رکھنے سیاست دانوں اور لوگوں نے اس مسئلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا اور اس پروجیکٹ کو لے کر دلچسپی لی ہوتی تو شاید میڈکل کالج بھدوراہ کمپس میں ہی قایم کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ ان کو اس بارے میں علم نہیں ہے ک کن وجوہات کی بنا پر جموں یونیوورسٹی نے میڈکل کالج قائم کرنے کے لئے زمین دینے سے نکار کیا تھا ۔
چناب میں میڈکل کالج یونیورسٹی بھدرواہ کیمپس میں کھولا جانا تھا جموںیونی ورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کے اندر زمین دینے سے انکار کیا تھا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/5-9.jpg)