محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بھدرواہ ڈویجن سے د و زندہ چیتے پکڑے

ماجد ملک
بھدرواہ //محکمہ جنگلات کی کیلاڑ رینج میں محکمہ کی جانب سے ایک زندہ چیتے کو پکڑلیا گیا ۔ محکمہ جنگلات کو پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل شکایت ماصل ہو رہی تھی کہ ایک چیتا آبادی والے علاقوں میں گوم رہا ہے جس کی وجہ سے بھدوراہ کے بھالہ ، کیلاڑ ، ملوٹھی ، مانوا وغیرہ دیہاتوں کے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے جس کے بعد سی ایف چناب سرکل ٹی بی سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم رینج آفیسر کیلاڑ ظفر اللہ شیخ کی سربرائی میں تشکیل دی گئی جنہون نے ایک اپریشن شروع کیا اور زندہ چیتے کو مانوا گاﺅں سے اپنی تحویل میں لیا ۔ سی ایف چناب سرکل ٹی بی سنگھ آئی ایف ایس نے بتایا کہ پکڑا گیا چیتا کشتواڑ وایلڈ لائف کے دفاتر بھیجا گیا ہے جہاں سے اس کو جموں کے چڑیاں گھر بھیجا جائے گا ۔ انہوں نے اور بتایا کہ ایک اور اپریشن میں کاہرا کے علاقے سے بھی ایک زندہ چیتا پکڑا گیا ہے جس کو کشتواڑ بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل سردی اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے جنگی جانوں خطہ چناب کے آبادی والے علاقوں کی طرف اتر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہ ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ کسی بھی جنگلی جانور کے باسے میں ان کو اطلاع دیں ۔