سال 2017کے دوران 4 مقامی جنگجو گھر واپس لوٹ آئے ہیں انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں:وزیر اعلی

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//وزیرا علیٰ نے کہاکہ مقامی جنگجوؤں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے حکومت کارگر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قانون ساز کونسل میں بی جے پی ایم ایل سی وکرم رندھاوا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ سال 2017کے دوران 4مقامی جنگجو گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی جنگجوؤں کو مین اسٹریم کی طرف راغب کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔سال 2017کے دوران چار جنگجو گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔ جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیا رکرنے والے مقامی نوجوانوں کو واپس قومی دھارے میں لانے کیلئے اُن کے لواحقین کے ساتھ رابط قائم کیا گیا ہے نیز ان نوجوانوں کو مختلف ہنروں کی تربیت فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت کاربند ہے ۔