دانش وانی
بانہال // موسم سرما میں چلہ کلان لگاتار خشک رہنے کے بعد اس کے آخری ہفتے میں موسم نے منگلوار کو کروٹ لیکر دوپہر کو ہلکی بارشوں کاسلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پرت بچھ گئی ہے – دن بھر موسم آبرو آلود رہنے اور ہلکی برفباری و بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے -وہیں امسال ابھی تک برفباری نہ ہونے کی وجہ سے خوشکی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کھانسی بخار و دیگر بیماریوں میں لوگ مبتلاء ہو رہے ہیں -زمیندار طبقہ و باغ مالکان بھی خوشک موسم کو لیکر پریشان ہیں ان کا ماننا ہے کہ برفباری نہ ہو نے کی وجہ سے فصل اور میوجات پر براہ راست منفی اثر پڑ سکتا ہے -ان کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں سنچائی کے لئے بھی زمینداروں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا سکتا ہے – ادھر بانہال کے مہومنگت علاقے میں بچوں میں کھانسی بخار و دیگر بیماریوں کے پیش نظر بلاک میڈیکل آفیسر بانہال نے ایک طبی ٹیم کو علاقے میں روانہ کیا ہے جنہوں نے بیماریوں کا چیک اپ کر کے اْن میں ادویات تقسیم کی ہے- جموں سرینگر شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آہوجائی بنا کسی خلل کے دن بھر جاری تھی –
خشک چلہ کلان کے بیچ پہاڑوں پر ہلکی برف کی پرت سردی میں اضافہ ،وقت پربرفباری نہ ہونے کے باعث زمیندار اور باغ مالکان میں تشویش
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/4-9.jpg)