جموں//مال کے وزیر عبدالرحمان ویری نے آج ایوان میں یاسر ریشی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سونہ واری کے بمیاری اور نوگام علاقوں میں لوگوں کے زیر قبضہ زمین دراصل محکمہ زراعت کے رکھز اور فارمز شعبے کی ہے اور اس کا ایک حصہ آبادی دیہہ سے بھی تعلق رکھتا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ریاست میں چکداری نظام 1950 میں ختم کیا گیا اور اس کے بدلے بگ لینڈڈ اسٹیٹس ایبالیشن ایکٹ ایس وی ٹی 2007 ( 1950 AD ) وجود میں لایا گیا ۔ اس موقعہ پر جاوید احمد مرچال نے ضمنی سوال پوچھا ۔