جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ایوان میں سریندر موہن امبردار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران سپیشل فارسٹ ڈویژن ٹنگمرگ میں کوئی خرد برد نہیں ہوا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ایس ایف ڈی ٹنگمرگ کے جونئیر اسسٹنٹ کے رقومات میں خرد برد میں ملوث ہونے کے معاملے کا جائیزہ لینے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائیری پینل کی طرف سے رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اسے قانون سازیہ میں پیش کیا جائے گا ۔