جموں//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل ایوانِ زیریں میں پون گپتا کی طرف سے ابھارے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اودھمپور حلقے میں نبارڈ کے تحت 22.73 کلو میٹر لمبی سڑکوں کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے جن پر مارچ 2017 کے آخر تک 15.23 کروڑ روپے صرف کئے گئے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر اودھمپور حلقے میں ہاتھ میں لئے گئے کئی دیگر سڑک پروجیکٹوں کی صورتحال کا تفصیلی خاکہ بھی پیش کیا ۔