جموں//ٹرانسپور ٹ کے وزیر مملکت سنیل شرما نے کل قانون ساز کونسل میں چودھری وکر م رندھاوا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریاستی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے دو طرح کے لائسنس جاری کر رہی ہے جن میں ایجنٹس لائسنس اور موٹر ٹرانسپورٹ سروس لائسنس شامل ہے ۔وزیرنے کہا کہ پرمنٹوں کی رینول کے لئے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی این او سی لازمی نہیں ہے ۔اس موقعہ پر سریندر موہن امبار دار نے ضمنی سوال پوچھا۔