حقوق ِصارفین کا تحفظ موثر عمل آوری کے لئے ایک لائحہ عمل موجود : ذوالفقار

اڑان نیوز
جموں//خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج ایوان بالا میں سریندر کمار چودھری کی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے اشیاء ضروریہ ایکٹ کے مختلف مدوں کی موثر عمل آوری کے لئے ایک مناسب لائحہ عمل اختیار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ صارفین کو اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سے لازمی جانکاری دے کر ان میں بیداری کر رہا ہے۔محمد خورشید عالم اور نریش کمار گپتا نے اس موقعہ پر ضمنات پوچھے۔