بہتر ہوتا کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی سے ہندوپاک ممالک کو امن کا پیغام دیتیں

اڑان رپورٹر
جموں//نیشنل کانفرنس نے سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی کے علی محمد ساگر نے وقفہ سوال کے دوران اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ بہتر ہوتا کہ بارہمولہ میں وزیر اعلیٰ نے جو بیان دیا ہے وہ اس ایوان سے دیاجانا چاہئے تھاکہ تاکہ پورے ملک کو یہ پیغام جاتاکہ سرحدوں پر امن قائم کرنے کے لئے بات چیت شروع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ اسمبلی اجلاس چل رہا ہے ،سرحدوں پر حالات نازک بنے ہوئے ہیں بہتر ہوتا ہے کہ اگر وزی راعلیٰ یہاں سے امن کا پیغام دیتیں۔