جموں//پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل ایوان میں محمد خورشید عالم کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں روزگار کے منظر نامے پر پڑنے والے اثرات کے تناظر میں حکومت ایس آر او 202 کو ختم کرنے سے متعلق مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ مختلف محکموں میں اس وقت اس ایس آر او کے تناظر میں 6420ملازمین کام کر رہے ہیں۔