محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//لوگوں کی سمجھداری اور پولیس کی ہوشیاری سے سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر پولیس نے بڑا سانحہ ہونے سے ٹال دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے بارہ کلو میٹر کی مسافت پر واقع بھرت روڈ پونڈہ کے مقام پر جیو کمپنی کی کیبل لائن بچھا رہے مزدوروں کو کھدائی کے دوران مشکوک مواد ملا جس کی فوری طور پولیس کو اطلاع دی گء پولیس نے مختصر وقت کے اندر پولیس ٹیم بشمول بم ڈسپوزل ٹیم کو لے کر جائے واقع پر جا پہنچے جس جس کی قیادت ایس۔پی اوپریشن ڈوڈہ رویندر پال سنگھ کر رہے تھے اْن کے ہمراہ ایڈیشنل ایس۔پی ڈوڈہ ونے کمار کھلر، ڈپٹی۔ایس۔پی ہیڈ کواٹر افتخار احمد، ایس۔ایچ۔او پولیس تھانہ ڈوڈہ انسپکٹر منجیت سنگھ بم کو ناکارہ بنانے کے اہلکاروں و فوج دس آر آر کے ساتھ مل کر مشترکہ اوپریشن شروع کیا اور بارودی سرنگ کو ناکام بنایا اس دوران گاڑیوں کی نقل حرکت کو عوام کے تحفظ کو مدے نظر رکھتے ہوئے بند کر دی گئی۔اس دوران پولیس اور فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بی. ڈی۔ایس کی ضلع ٹیم نے بم کو ناکارہ بنایا ائی۔ای۔ڈی بلاسٹ کو دس کلو وزنی بتایا گیا پولیس اور فوج نے انتہائی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے حادثہ ہونے سے ٹال دیا اس پورے اوپریشن کو ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
ڈوڈہ میں پولیس نے باردوی سرنگ کو ناکارہ بنادیا لوگوں کی سمجھداری سے بڑا حادثہ ٹل گیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/5-6.jpg)