محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// یوتھ کانگرس لیڈر ڈوڈہ عرفی مجید وانی اور این ایس یوآئی ضلع اکائی ڈوڈہ کا اہم اِجلاس وانی منزل ڈوڈہ میں منعقد ہوا جس میں ملک و ریاست کے اندر بحرانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر عرفی وانی نے کہا کہ مرکزی سرکار نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے خوب لگائے ہیں مگر زمینی حقائق دیکھنے کے بعد انسانیت کی روح کانپ رہی ہے جہاں آئے روز بیٹیوں کے اوپر وحشی درندے عصمت دری و بیٹیوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن مرکزی و ریاستی سرکار اس جانب بنیت مجرمانہ خاموش تماشائی بنی ہوئے ہے بدیں وجہ انسان کے نام پر سماج میں کھلے عام جانور گھوم رہے ہیں جو آئے روز معصوم لڑکیوں کو اپنا نشانہ بنا کر قیمتی جانیں زیاں کر رہے ہیں عرفی نے گزشتہ روز ہیرا نگر میں معصوم قبائلی آٹھ سالہ بچّی آصیفہ کی مشکوک حالت میں موت پر گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بچّیوں کا جینا ان وحشی جانوروں نے محال کر دیا ہے اور اس سب کے پیچھے ریاست و مرکزی سرکار کا برابر کا ہاتھ ہے جو غنڈوں گروہ کو پناہ دے رہے ہیں اور جان بوجھ کر کوئی ایکشن نہ لے رہی ہے وانی نے مزید بتایا آج سے قبل ریاست کے اندر انسانیت سوز قتل و غارت نہ ہوئی مگر جوں ہی سرکار اِن لوگوں کے پاس گئی تو جنگل راج قائم ہو گیا بچیّوں کو تحفظات ہیں اور والدین میں شدید ڈر دہشت کا ماحول ہے کہ کہیں آج ہیرا نگر،ہریانہ کے بعد کل ہماری باری نہ آ جائے۔جہاں جہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار ہے وہاں حالت قابو سے باہر ہیں اور کھلے عام لڑکیوں کے ساتھ زیادتی عصمت دری ،قتل اغواہ عام بات بن چکی ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ یوتھ کانگرس رہنما وسیم راجہ نے بھی آصیفہ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد مجرموں کو پھانسی دینے کی مانگ کی ہے اس موقع پر مظفر بٹ ضلع صدر این۔ایس۔یو۔ائی ڈوڈہ۔اسداللہ خان جنرل سیکرٹری ،عابد زرگر چیئرمین ،اصغر علی منجیر ،عارف حسین پریس سیکرٹری ،زوہیب ڈپٹی سیکراٹری بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ڈوڈہ میں نسوئی کا اجلاس منعقد ریاست کی بحرانی صورتحال پر اظہارِتشویش
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/6-5.jpg)