جموں//مال کے وزیر عبدالرحمان ویری نے بجلی کے وزیر طرف سے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے اوڑی میں مہر ا پاور ہاوس کے رکھ رکھائو اور از سر نو چالو کرنے اور ڈی پی آر اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی تعیناتی عمل میں لائی ہے ۔غلام نبی مونگا کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ مہر ا پاور پروجیکٹ کے چالو ہونے پر 9میگاواٹ ہائیڈرو پاور کی پیداوار ممکن ہوگی ۔انہوںنے مزیدکہا کہ این ایچ پی سی نے اوڑی فسٹ بیراج سے 11.33 کیوسکس کے ڈسچارج کی یقین دہانی کی ہے جس کے بدولت پروجیکٹ پھر سے کام کرنا شروع کرے گا۔