جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے بشیر احمد ڈار کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اس وقت سیل ڈیپوؤں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے اور نئے سیل ڈیپو کھولنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ علی محمد ساگر ، مبارک گُل ، وقار رسول ، راجا منظور اور ڈاکٹر کے ایل بھگت نے ضمنی سوالات پوچھے ۔