1720 افراد دیوسر حلقے میں سماجی بہبود محکمے سے پنشن حاصل کر رہے ہیں: سجاد لون

جموں//سماجی بہبود کے وزیر سجاد احمد لون نے قانون ساز اسمبلی میں محمد امین بٹ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سماجی بہبود محکمہ دیو سر حلقے میں مختلف فلاحی سکیموں کے تحت 1610 افراد کو پنشن مہیا کر رہا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ حلقے میں ایس ایم اے ایس کے تحت 110 اہل افراد کو مراعات دئیے گئے ۔