جموں//صحت اور طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے قانون ساز اسمبلی میں یاور احمد میر کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ سی روہامہ کو ایک مثالی صحت مرکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے جس میں زچگی اور بچگی کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ وزیر نے کہا کہ اس مرکز کو سب ضلع ہسپتال کے طور پر ترقی دینے کا معاملہ ایم ایل اے رفیع آباد نے 2 جنوری 2016 کو ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کے دوران ابھارا تھا ۔ اس موقعہ پر اصغر علی کربلائی ، مشتاق احمد شاہ ، عثمان عبدالمجید ، محمد یوسف بٹ ، پون گپتا ، دلیپ پریہار ، عبدالمجید پڈر اور بی اے ڈار نے ضمنی سوالات ابھار کر اپنے اپنے علاقوں میں صحت مراکز میں خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثنا کمل ورما کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بالی بھگت نے کہا کہ پی ایچ سی ارنیہ کو سب ضلع ہسپتال کے طور پر ترقی نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ اس کیلئے کالیفائی نہیں کرتا ۔ جاوید رانا ، میاں الطاف احمد اور نوانگ رگزن جورا نے اس دوران اپنے اپنے علاقوں میں صحت سہولیات کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ۔