ریاست کی میوہ اور سبزی منڈیوں میں سی اے ایس کیش سہولیات قائم کی جائیں گی : بشارت بخاری

جموں//باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے کل قانون ساز اسمبلی میں محمد خلیل بند کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام میوہ اور سبزی منڈیوں میں مرحلہ وار طریقے پر سی اے ایس سہولیات قائم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میوہ منڈی کو 2007 میں 2.61 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا اور اسے چالو بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران میوہ منڈی میں کچھ ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے 9.50 لاکھ روپے واگذار کئے گئے ۔