اڑان نیوز
جموں//تکنیکی تعلیم اور کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے ڈاکٹر دویندر کمار منیال کی طرف سے ایوان میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع میں کثیر مقاصد والے انڈور سٹیڈیم سپورٹس ہال تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ سانبہ میں اس طرح کے ایک ہال کی تعمیر پر کام جاری ہے اوراسے 12 مہینوں کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت ریاست نے 31 پروجیکٹ مرکز کو فنڈنگ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں ۔ نیلم لنگے ، شیخ اشفاق جبار ، راجیش گپتا اور جاوید رانا کی طرف سے پوچھے گئے ضمنات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کی وعدہ بند ہے ۔
ایس پی ڈی ایس آئی کے تحت تمام ضلعوں کیلئے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ منظور : انصاری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/6-1.jpg)