اڑان نیوز
بسوہلی//جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے آج حلقہ انتخاب بسوہلی کے کئی دیہات میں ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے سلسلے میں 1.8کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ چیف کنزرویٹر آف فارسٹ فاروق گیلانی ، ایم ڈی ایس ایف سی سریش گپتا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بسوہلی سنجیو گپتا ، اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ راجیو کھجوریہ کے علاوہ کئی سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔ہٹ گائوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے آر اینڈ بی اور آر ڈی ڈی سیکٹروں کے تحت بسوہلی قصبے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیحات میں ریاست کے طو ل و ارض میں بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے ۔انہوں نے اس موقعہ پر حلقہ انتخاب بسوہلی کے اندرونی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور وہاں کئی عوامی وفود سے ملاقات کی۔وفود نے وزیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیرنے کئی مسائل موقعہ پر ہی حل کئے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی لیت و لعل کے بغیر لوگوں کے بنیادی مسائل جلد از جلد حل کریں۔چودھری لال سنگھ نے اس موقعہ پرکہا کہ حکومت نے بسوہلی قصبے میں سالڈ ور لیکوڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں ایک کروڑ روپے کی رقم کا پروجیکٹ تیار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت حکومت نے ہر گھر کے لئے دو کوڈا دان منظور کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو آٹو رکشا ٹرالی کے سمیت کام پر لگا دئیے گئے ہیں تاکہ وہ گھر گھر سے کوڈا کرکٹ جمع کر کے مقرر ہ جگہ پر اسے ڈمپ کریں ۔بعد میں وزیر نے سوچھ بھارت مشن کے تحت 100گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لئے 6لاکھ روپے تقسیم کئے۔
لال سنگھ نے بسوہلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا کہا بسوہلی کو سیاحتی نقشے پر لانے کی کوششیں جاری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/2-3.jpg)