سال 2016اور2017کیلئے کونسل کے چھ ممبران بہترین لیجسلیٹر ایوارڈ سے سرفراز ؓظفر اقبال منہاس کو قانون سازی میں منفرد تجربہ رکھنے اور شہناز گنائی کو معاملات کو بے باکی سے اجاگر کرنے پراعزاز ملا

اڑان نیوز
جموں//قانون ساز کونسل چیئرمین حاجی عنایت علی نے ایوان بالاء میں سال 2016اور2017کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 6اراکان کو ’بہترین لیجسلیچر ایوارڈ‘کے لئے چناہے۔یہ اعزاز ات ممبران کو عوامی وترقیاتی مسائل کو بہتر ڈھنگ سے اجاگر کرنے، وقفہ سوال، وقفہ صفر،توجہ دلاؤ تحریک، گورنر کے خطبہ پر بحث، بجٹ پر بحث، مختلف محکمہ جات کے کام کاج پر بات وغیرہ کے دوران بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، بحث ومباحثہ کرنے ، قانون سازیہ اور حکومت کے بہتر کام کاج میں اپنی تجاویزپیش کرنے کے عوض دیئے گئے۔ وقفہ سوال کے بعد کونسل چیئرمین حاجی عنایت علی نے، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی موجودگی میں ان علان کیا۔سال 2016ء کے لئے اس ایوارڈ کی خاطر ظفر اقبال منہاس، ڈاکٹر شہناز گنائی اور اشوک کھجوریہ کو چنا گیا جبکہ سال 2017ء کے لئے ان ایوارڈ وں کے لئے سجاد احمد کچلو ، سریندر کمار چودھری اور نریش کمار گپتا کو چنا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ظفر اقبال منہاس کو قانون ساز ی میں ایک منفرد تجربہ رکھنے کے لئے چنا گیا ۔ کونسل چیئرمین نے کہاکہ عوامی مسائل ابھارنے اور ریاست کی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے پر مغز سوچ وفکر کے اظہار کے اعتراف میں’’بہترین رکن قانون ساز‘‘برائے سال 2017-18کے ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔انہوں نے ظفر اقبال منہاس کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ان جیسے صاحبِ فکر رکن قانون ساز کونسل کی بدولت قانون ساز کونسل جیسے مقتدر ادارے میں عوامی جذبات واحساسات کی بھرپور ترجمانی ہوتی ہے۔معاملات کو ایک موثر ڈھنگ سے بے باکی کے ساتھ اُجاگر کرنے کی خاطر ڈاکٹر شہناز گنائی کو ایوارڈ دیاگیا ۔اسی طرح اشوک کھجوریہ کو اپنے علاقے کے معاملات ایوان میں اجاگر کرنے ،سجاد احمد کچلو کو اپنے علاقے کے معاملات اجاگر کرنے اور ان کی وکالت کرنے ، سریندر کمار چودھری کو بھی ایک منفرد انداز میں معاملات اجاگر کرنے جبکہ قانون سازی کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ان کے اچھے انداز کے لئے نریش گپتا کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔چیئرمین نے اس کامیابی کے لئے متعلقہ ارکان کو مبارک باد دی ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ارکان ایوان کو اپنے تجربے سے روشنا س کراتے رہیں گے اور مستقبل میں بھی اپنے عوامی معاملات کو ایک اچھے انداز سے اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی رول نبھا تے رہیں گے۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اُن قانون ساز کونسل ارکان کو مبارک باد دی ہے جنہیں متعلقہ کمیٹی کی طرف سے سال 2016ء اور 2017ء کے لئے بہترین لیجسلیٹروں کے طور پر چنا گیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے یہ مبارک باد آج گورنرکے خطبے سے متعلق شکریہ کی تحریک پر ہوئی بحث کا جواب دینے کے دوران دی۔محبوبہ مفتی نے کہاان کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی سے دیگر ارکان کو بھی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی تحریک ملے