175

مودی کی اپنی پارٹی کو حد سے زیادہ خود اعتمادی سے دور رہنے کی صلاح

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ اور کارکنوں کو گجرات اور ہماچل پردیش میں میں ملی جیت سے بہت زیادہ خود اعتمادی میں نہیں آنے کی نصیحت کرتے ہوئے پارٹی کو اور آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کا اعلان کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی پارٹی کی آج یہاں ہو نے والی میٹنگ میں مودی نے کہا کہ گجرات اسمبلی میں بھلے ہی بی جے پی کی سیٹیں کم ہوئی ہوں، لیکن اس کا ووٹوٹ کا شیئر بڑھا ہے. اس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں پارٹی کا مینڈیٹ بڑھا ہے۔تقریبا ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی میٹنگ کے بارے میں بی جے پی کی لیڈر میناکشی لیکھی نے بتایا کہ پارٹی ووٹ فیصد بڑھنے کے بعد بھی نشستوں کی تعداد کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں