تصد مفتی کو مقنن بنانے کی تیاری گورنر کی واپسی کا انتظار،فائل راج بھون میں

سرینگر//پی ڈی پی کی شکاےتی سےل کے سابق نگراں اوروزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسےن مفتی کوممبر قانون ساز کونسل بنائے جانے کی تےارےاں زوروں پر ہےں اور اس حوالے سے رےاستی گورنر کے دہلی سے واپس جموں وارد ہونے کے ساتھ مذکورہ فائل منظور ہو کر حکومت کو روانہ کی جائے گی۔اس دوران قانون ساز کونسل کے ذرائع نے بتاےا کہ مذکورہ فائل ابھی زےر التواءہے اوراس کی منظوری جلد ہی متوقع ہے۔حکومت کی طرف سے پی ڈی پی کی شکاےتی سےل کے سابق نگراں اور وزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسےن مفتی کو ممبر قانون ساز کونسل بنانے کے حوالے سے اےک فائل منظوری کےلئے گورنر کو روانہ کی گئی تھی لےکن ابھی تک مذکورہ فائل گورنر کے دفتر مےں زےر التوا ہے۔کشمےر نےوز سروس کو ذرائع نے بتاےا کہ رےاستی گورنر جلد ہی اس فائل کو منظوری دے کر حکومت کو روانہ کرےں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی مےں کئی مےٹےنگوں مےں حصہ لےنے کے بعد وہ راج بھون جموں واپس پہنچے اور متوقع طور پر رےاستی گور نر رواں ہفتے رےاستی کابےنہ کی طرف سے تصدق مفتی کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے کی سفارشات کو اپنی منظوری دے کر حکومت کو بھیجیں گے۔ذرائع کے مطابق تصدق حسےن مفتی کو پی ڈی پی بی ،جے پی سرکار مےں وزارت کا قلمدان سو نپا جائے گا ۔تاہم پی ڈی پی کے ذرائع نے اس حوالے سے بتاےا کہ تصدق حسےن مفتی کو وزارت کا قلمدان سونپنے کامعاملہ اسمبلی سےشن کے اختتام تک ٹالا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ تصدق حسےن مفتی کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے سے پہلے تمام کابےنہ وزراءنے اپنے اپنے دستخط اس فائل پر کئے تھے جس کے بعد ےہ فائل دو ہفتے قبل گورنر کو منظوری کے لئے بھیجی گئی تھی ۔تصدق حسےن مفتی کو پی دی پی کے کوٹے سے وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا کےونکہ گزشتہ دو سالوں سے پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط سر کار مےں پی ڈی پی کے کوٹے سے ایک وزارت کی کرسی خالی پڑی ہے اور تصدق حسےن مفتی کو متوقع طور پر وزارت سےاحت کا قلمدان سو نپا جائے گا۔