اڑان نیوز
جموں//ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران ایس آر ٹی سی کے کام کا ج کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران اس محکمہ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے افسروں سے تجاویز طلب کی گئیں۔وزیر نے کارپوریشن کے کام کاج میں معقولیت لانے کے لئے اختراعی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو عوام تک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیے۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کارپوریشن کو مزید مستحکم بنائیں ۔انہوں نے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہیمنت کمار شرما ، وائس چیئرمین جے کے ایس آر ٹی سی حاجی پرویز کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
سنیل کما ر نے ٹرانسپورٹ محکمہ کے کام کاج کا لیاجائزہ ریاست بھر میں عوامی ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتر ی لانے پر زور دیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/9-8.jpg)