ذوالفقار علی
کشتواڑ//کشتواڑ سنگھپور میں برف بھاری کے بعد ایک ہفتہ سے بجلی نظام ٹھپ ہے۔ علاقہ جات گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے ٹرانسفارمر کئی بار جل گیا ہے ۔بجلی کے ملازمین کو اطلاع بھی دی کہ اس ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائی لیکن کوئی بھی ملازم علاقہ میں نہیں آتا ہے ۔لوگوں کو مہینوں تک بجلی جیسی بینادی سہولیات سے محروم رہنا پڑ تا ہے جس سے عوام خاص کر طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔ غلام جیلانی ، فاروق احمد ،اختر حسین ،نظیر احمد چوہدری، جلالدین نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے ۔بیشتر علاقوں میں لکڑی کے بوسیدہ کھمبے و رہایشی مکانات کے ساتھ نصب کی گئی ہے ۔ترسیلی لائنیں خطرے کی گھنٹی بن گئی ہے ۔ علاقہ سنگھپور میں بجلی کے پول بوسیدہ ہو چکے ہیں ۔کئی جگہوں پر ٹرانسفا رمر بھی خراب ہو چکے ہیں اُن کی مرمت کی جائے ۔عوام نے انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ جلد از جلد اُن علاقہ جات میں بجلی کے پول لگائے جائے ۔
سنگھپور علاقہ میں ایک ہفتہ سے بجلی نہیں
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/4-21.jpg)