محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// سولہ ماہ قبل پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈہ دیسہ سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ پڈر کو کل عدالت نے ضمانت پر رہاکردیا۔ رحمت اللہ پر عائد پی۔ایس۔اے آج سے چند یوم قبل عدالت عالیہ جموں نے کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم صادر کیاتھا جس کے بعد رحمت اللہ کو جموں سے ڈوڈہ پولیس تھانہ میں لایا گیا ۔رحمت اللہ کی طرف سے ایڈوکیٹ شیراز اسلم بٹ و ایڈوکیٹ عامر ارشاد مغل نے ایڈیشنل سیشن جج ڈوڈہ میں درخواست ضمانت دی جس پر عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت فراہم کرکے اْس کی رہائی کے احکامات صادر کئے۔ رحمت اللہ پر یہ پرچہ علّت 173/2016 و پرچہ علّت 179/216 زیر مقدمات 147/332/336/124-A /153-a120-b میں پولیس ڈوڈہ نے گزشتہ برس مقدمات درج کئے تھے اور ساتھ ہی اْن پر ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو کے ہمراہ PSA عائد کیا گیا تھا جس میں حسان بابر نہرو پر عائد پی۔ایس۔اے عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیا تھا تاہم اْن کو رہائی کے چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت سنٹرل جیل جموں میں زیر حراست ہیں جبکہ رحمت اللہ کے رہائی کے احکامات روشن ہوئے ہیں۔
رحمت اللہ پڈر ضمانت پر رہا 16ماہ تک پی ایس اے کے تحت پابند سلاسل رہے
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/1-26.jpg)