باری برفباری: مڑواہ واڑوان ضلع صدرمقام سے منقطع درماندہ مسافر وں کی حکومت سے فضائی سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا

ذوالفقارعلی
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے تحصیل مڑواہ اور واڑوان میں برفباری بھاری سے علاقہ کا ضلع صدرمقام سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے جس سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کر نا ہے ۔لوگوں کی شکایت ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹردستیاب نہیں ۔کئی مسافردرماندہ ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی سروس شروع کی جائے۔ واڑوان کے مقامی شخص غلام رسول وانی نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ ترجیجی بنیادوںپر ڈاکٹرکی تعیناتی عمل میں لا کر مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے مناسب اقدمات اٹھائیں۔تحصیل واڑوان میںفباری بھاری سے رابطے سڑکیں منقطع ہوئے ہیں لوگوں کسی قسم کی کوئی ضلع انتظامیہ کی طرف سے مدد نہیں ملی رہی ہے۔واڑون کے مقامی لوگ علاج و معالجہ کے لئے ضعل اسپتال اننت نانگ میں درماندہ ہیں جنہوں نے سرکار سے ہوائی سروس کی مدد کی اپیل کی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بتایاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم علاقہ واڑوان میںکل روانہ کی جارہی ہے تاکہ واڑوان میں ہیپی ٹائٹس بیماری کی روکتھام ہوسکے ۔پہلے سی ہی تمام تحصیلدار وں کو ہدایت دی ہے کہ علاقوں میںرہ کرعوامی مسائل کا ازالہ کرے ۔عوام نے مڑواہ ، واڑون کے لئے فضائی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔