اڑان نیوز
جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے سینٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقدہ 34ویں نیشنل پنشنرس ڈے کی تقریب میں حصہ لیا اور پنشنروں اور معزز شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے ایگزبشن گرائونڈ جموں میں سجوک تھراپی کلنک کا افتتاح کیاجو معزز شہریوں کی بہبودی کے لئے قائم کیاگیا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ نیشنل پنشنرس ڈے کے انعقاد سے پنشنروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ڈھونڈنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔انہوں نے پنشنروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے ۔پریذیڈنٹ سی جی پی ڈبلیو اے، ایس ایس وزیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ایسو سی ایشن کے خدو خال بیان کئے۔ریٹائرڈ سائنسداں پروفیسر کیبل کرشن شرما ، وی پی شرمانے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ کے بی جنڈیال نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقعہ پر معزز شہریوں کے لئے ملٹی سپر سپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہرین نے معزز شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیت فراہم کی۔
34ویںقومی یوم پنشنرز پر تقریب پنشنروں کی بہبودی حکومت کی اخلاقی ذمہ داری:چیف سیکرٹری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/3-18.jpg)