جموں//اڑان نیوز//کسانوں کے ایک وفد سے بھاجپا کسان مورچہ ریاستی صدر راجندر سنگھ چب کی قیادت میں بی جے پی ریاستی صدر اور ایم ایل اے ست شرما سے پارٹی صدر دفاتر تریکوٹہ نگر میں ملاقی ہوا۔ وفد نے خطہ میں کسانوں سے متعلق کئی مسائل بارے موصوف کو بتایا۔ انہوں نے شکایت کی کہ متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے کسانوں کو اراضی کا کم معاوضہ دیاجارہاہے۔ ان کے لئے زرعی اراضی ہی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے لیکن سڑک ودیگر پروجیکٹوں کی تعمیر کیلئے ان سے اراضی حاصل کی جارہی ہے مگر معاوضہ بہت کم دیاجارہاہے جس سے ان کی روزی روٹی چھن گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سینٹرل گورنمنٹ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ2013کو ریاست میں عملایاجائے۔ کسانوں نے آنے والے اسمبلی سیشن میں ان کی فلاح وبہتری کے لئے قانون پاس کرنے کی مانگ کی۔کسان مورچہ ریاستی جنرل سیکریٹری کے ایل شرما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔