پونچھ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے,،پینتھرز رہنما کا الزام

اُڑان نیوز
پونچھ//پونچھ نیشنل پیتھز پارٹی کے ریاستی سیکرٹری زور آور سنگھ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی سے لیکر آج تک ضلع پونچھ کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور ضلع پونچھ کو آج تک پسماندہ رکھا گیا ہے۔اپنے بیان میں اُنھوں نے کہا ضلع پونچھ آج تک ترقی ، بہتر تعلیم ،کاروبار سے اور سرکاری ملازمتوں سے پچھڑا ہوا ہے ور اس کا سب سے بڑا قصور موجودہ وقت کی سرکاروں کا رہا جنھوں نے پونچھ کو کبھی اہمیت نہیں دی۔ شہباز نے کہا کہ جن لوگوں کو عوام نمائیندہ چُن کر اسمبلی میں بھیجتی رہی افسوس کہ اُن نمائیندوں نے کبھی بھی اسمبلی میں پونچھ کے حقوق کی بات تک نہیں کی جس کا خمیازہ آج تک پونچھ اور پونچھ کی عوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کی بد نصیبی کہ عوام نے ہمیشہ غلط نمائندوں کا انتخاب کیا۔بیان کے مطابق زورآور سنگھ شہباز نے کہا جب تک عوام ایک صحیح فیصلہ نہیں لیتی اور صحیح نمائندہ نہیں چُنتی تب تک پونچھ پچھڑے کا پچھڑا ہی رہے گا ۔اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک پونچھ میں پینتھز پارٹی کا نمائندہ نہیں چُنا جاتا تب تک پونچھ پچھڑے پن سے اپنے آپ کو نجات نہیں دلوا سکتا اس موقع پر پارٹی کے لیڈر چندر شیکھر سُرجیت سنگھ ٹھاکر رام سنگھ راجہ شریف خان محبوب نواز تنویر حسین محمد عباس بشارت ھسین شاہ اور قاضی سجاد حسین بھی موجود تھے ۔