پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ میں اوور لوڈنگ ایک روایت بن چکی ہے جس پر قابو پانے میں ٹریفک پولیس کی ماہانہ انٹری اور منظور نظری کی وجہ سے مکمل طور پر اثر انداز دکھائی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پونچھ کی اکثر سڑکوں پر جن میں پونچھ سے ڈینگلہ,، پونچھ تا بنوت، پونچھ تا دیگر سبھی علاقوں کو جانے والی ٹاٹا سومو، آٹو رکشا، منی بسیں اور دیگر مسافر گاڑیوں میں اکثر لوگوں کو مویشیوں کی طرح لادنا ڈرائیوروں کا معمول بن چکا ہے نہ صرف ٹریفک پولیس بلکہ ضلع پولیس پونچھ میں ان ڈرائیوروں پر کسی قسم کا رعب ڈالنے میں ناکام ہو چکی ہے جس سے آئے روز کئی لوگوں کی جان خطرات سے دوچار ہوتی ہے۔ پونچھ سے کلائی کیلئے چلنے والی سبھی مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند بھیڑ کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جا سکتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ میں پولیس کو چوکنہ کریں تاکہ لوگوں کی جانیں بچ سکیں۔
پونچھ میں اوور لوڈنگ اپنی انتہا پر، محکمہ تماشائی !
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/3-19.jpg)