پرتپال سنگھ
پونچھ//ممبر قانون ساز کونسل پردیپ شرما نے کرائسٹ سکول کے پاس موجود شمشان گھاٹ میں لیولنگ اور تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح کرایا۔ اس موقع پر مذکورہ محلہ کے لوگوں کے علاوہ پونچھ شہر کے کئی مذہبی رہنما، جی جے پی کے لیڈران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر پردیپ شرما نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے پہلے بھی مسجد کی گلیوں کا کام، گردواوں کے کام، مندرروں اور دیگر قبرستانوں و شمشان گھاٹوں کے کام کروایا ہے اور یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کو پارٹی ہرحال میں ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیکولر نظام کی حمایتی پارٹی بی جے پی کو کئی شر پسندوں نے بدنام کرنے کی کوشش کی تاہم حقیقت عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی پارٹی اسی طرح کی پالیسی لے کر عوام کے سامنے رہے گی۔
پردیپ شرمانے شمشان روڈ پر تارکول بچھانے کاکام شروع کروایا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/4-19.jpg)