اڑان نیوز
نئی دہلی // غیر متحدہ کانگریس کے علاقائی کارڈی نیٹرمحبوب مصطفی بٹ نے قومی راجدھانی دہلی میں ریاست کے سابق وزیر اعلی وموجودہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف رہنما غلام نبی آزاد سے ملاقات کرکے تنظیمی امور و عوامی مشکلات پر تبادلہ خیا ل کیا۔انہوں نے سابق وزیر اعلی کو ریاست کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔دریں اثناء انہوں نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان وکانگریس کے کئی سرکردہ رہنمائوں سے ملاقات کرکے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اربند کمار، انوراگ ٹھاکر ودیگر کئی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ محبوب مصطفی بٹ کو حال ہی میں راہول گاندھی نے شمالی ریاستوں کا علاقائی کوآڈینیٹر نامزد کیا ہے۔
محبوب مصطفی بٹ کی قیادت میں وفد غلام نبی آزاد سے ملاقی تنظیمی امور وریاست کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کیا تبادلہ خیال
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/5-16.jpg)