اڑان نیوز
جموں//امراض قلب اور اس کے شریانوں کے نظام پر پڑنے والے منفی اثرات بارے عام عامہ کو بیدار کرنے کے مشن کے طور گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں شعبہ قلب کے سربراہ ڈاکٹر سشیل شے 34ویں قومی پنشنرز دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران عمر رسیدہ افراد کا طبی معائنہ کیا۔ اس تقریب میں ریاستی چیف سیکریٹری مہمان خصوصی تھے۔ نوجواں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر سشیل شرما نے سی جی ایچ ایس سینٹر کے ممبران اور مضافاتی علاقہ جات سے آئے امراض قلب مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران کل200افراد کا طبی معائنہ کیا۔ انہیں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مریضوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل نے کہاکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا خطرہ زیادہ لاحق رہتا ہے ۔لہٰذا دل اور اس کے شریانوں کی صحت مندی کے لئے ضروری احتیاط کرنی چاہئے۔ سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ممبران ایس ایس وزیر، وی کے رینہ، پروفیسر کے کے شرما، جی این نائیک، کے بی جنڈیال کے علاوہ ڈاکٹر راجندر سنگھ، ڈاکٹر دھنیشور کپور، ڈاکٹر انیتی پال سنگھ، ڈاکٹر کیول شرما، ڈاکٹر چکشو مہاجن، ڈاکٹر وویک ایم آریہ اور رضاکاروں میں وکاس کمار، روہت کھجوریہ، آشش شرما، کمل شرما، رگہو راجپوت، گورو شرما، امن گپتا، راجندر سنگھ، جگدیپ سنگھ، امندیپ سنگھ، ہرویندر سنگھ، گورو گپتا، راجیو ووہرا اور راج کمار بھی موجود تھے۔
دل اور اس کے شریانوں کا نظام عمر درازی کے ساتھ متاثر ہوتا ہے:ڈاکٹر سوشیل شرما
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/10-6.jpg)