جموں میں نیشنل ڈینٹل کانفرنس 2017اختتام ملک بھر سے 300ڈیلی گیٹس نے شرکت کی

اڑان نیوز
جموں//انڈین ڈینٹل ایسو سی ایشن جموں شاخ کے زیر اہتمام نیشنل ڈینٹل کانفرنس2017کا اہتمام کیاگیا جس میں تین سوسے زائد ڈیلی گیٹس نے شرکت کی۔ جموں میں دنیا کے بہترین دانتوں کی مصنوعات تیار کرنے پر انیل مودی اور نمرتہ مودی کو پریویسٹ ڈین پرو کی طرف سے انعام دیاگیا۔ یہ ایوارڈ آئی جی جی ڈی سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر رومیش سنگھ نے پیش کئے۔ آئی ڈی اے جموں کے سیکریٹری ڈاکٹر بھوپندر سنگھ کو سٹیٹ ڈینٹل کونسل کا ممبر منتخب کیاگیا۔ اس دوران ڈاکٹر ڈپل پڈاوے،ڈاکٹر سندیپ کول بھی موجود تھے۔ سائنسٹیفک پوسٹر پیشکش میں ڈاکٹر راکیش گپتا اور ڈاکٹر روبینہ انجم نے ججوں کے فرائض انجام دیئے جس میں ڈاکٹر شاردا یادو، ڈاکٹر شرد شرمانے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈاکٹر اظہر خان اور ڈاکٹر پلک مہاجن تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر رودرا کول،ڈاکٹر وسیت کھجوریہ، ڈاکٹر آیوش شرما، ڈاکٹر ویبوتی کول، ڈاکٹر ویبھ روینہ، ڈاکٹر ہنجا مینگی، ڈاکٹر پریم لتا، ڈاکٹر مندیپ کور، ڈاکٹر رمشا احمد، ڈاکٹر نکھل شرما، ڈاکٹر دپیک بہن، ڈاکٹر پرنو گپتا، ڈاکٹر سانیہ، ڈاکٹر چاہت پوری، ڈاکٹر دیویہ گپتا، ڈاکٹر پلک مہاجن، ڈاکٹر آنشوگپتا، ڈاکٹر چیتنا، ڈاکٹر انوپم، ڈاکٹر انیکتا، ڈاکٹر پاراس کوتوال اور ڈاکٹر پیوش پرگال نے انتظامیہ کمیٹی میں شامل تھے جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔