جموں //اڑان نیوز// صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے رام گڑھ سیکٹر میں کوٹلی مٹلاکیاں گاؤں میں کھیل کے میدان کا سنگ بنیاد رکھا جس پر سپورٹس کونسل9 لاکھ روپے خرچ کرنے جارہی ہے۔وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیل کود کے سلسلے میں بہتر سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے تا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے کر بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔وزیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دیں اور سماج میں پھیلی برائیوں سے پرہیز کریں۔گنگا نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں میں اخلاقی تعلیم عام کریں تا کہ بڑے ہوکر یہ بچے ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں۔بعد میں وزیر نے علاقے میں ایک پبلک دربار کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں نے وزیر کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیر نے لوگوں کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان کے جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔