کھیر بھوانی سے نرائین سپر اسپیشلٹی اسپتال کٹرہ تک ہمدردی، انسانیت اور ِایثار کی داستان

اڑان نیوز
کٹرہ //بنگلورو سے دو عقیدت مند کھیر بھوانی تلا مُلا کی زیارت کے لئے آئے تو اچانک ان کی نظر ایک بند ڈبہ کھانے کی چھوٹی سی دکان پرپڑی جس کو اشوک نامی شخص اپنی بیوی گڈو دیوی کے ساتھ چلا تا تھا ۔ انہو ں نے دیکھا کہ اشوک کی بیوی گڈومسلسل کھانس کررہی ہے اور اسے سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے تو انہوں نے پوچھا کہ اس کو کیا تکلیف ہے تو اشوک نے کہا کہ یہ امراض قلب کی مریض ہے ۔غریبی کی وجہ سے وہ اس کا علاج نہیں کرپارہا اور یہا ںکوئی مدد کرنے کے لئے سامنے نہیں آتا ۔ان دو زائرین نے اشوق کمار اور گڈو دیوی کو نرائین ہسپتال کٹرہ لایا اور یہاں ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر کو دیکھایا تو تشخیص کے بعد انہیں بتایا کہ ایک وال بدلنا ہے اور ایک کی مرمت کرنی ہے۔ زائرین نے سو چا اگر وہ کافی فنڈ ساتھ لائے ہیں اورڈاکٹر سے کہا کہ آپ آپریشن کر دو حالانکہ ان کی توقع سے زیادہ خرچہ آیالیکن ماتا ویشنونے شرانین بورڈ نے باقی خرچہ برداشت کیا ۔آپرویشن کے دوران گڈوکو خون کی ضرورت پڑی تو ہسپتال کے سٹاف نے خون کا عطیہ دیا ۔مریض کا آپریشن سریش ایم دبھلیانے انجام دیا اشوک اور گڈو نے ہسپتال کے ڈاکٹر سٹاف اور بنگلورو کے دونو ں زائرین سندیپ اور پ رتھا کا شکریہ ادا کیا۔ ایک ہفتے کے بعد مریض کوحالات ٹھیک ٹھاک ہونے کے بعد چھٹی دی گئی ۔