قمرالدین منہاس
رام سو //مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلہ کے خلاف تحصیل کھڑی، ناچلانہ، منڈکباس اور متعلقہ علاقہ جات میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ہاتھ میں بینر وپلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے ۔ انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی کی اور ان کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس دوران علاقہ کھڑی، ناچلانہ، منڈکباس ومضافات میں تمام تمام کاروباری ادارے بندرہے جس سے عام زندگی متاثر رہی۔اس جلوس میں تمام مکتب فکرکے لوگ شامل تھے ۔احتجاجی جلوس کھڑی بازار سے کوٹ بازار اورکوٹ بازار سے منڈکباس تک نکالاگیا۔مظاہرین نے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ وہ یک جھٹ ہوکر اس منصوبے کی مذمت کریں اور یک زبان ہو کر اس مذموم کوشش کو ناکام بنانے کے لئے اعلی سطح پر جدوجہد کریں ۔انہوں نے اتحاد و ملت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کو مسلمانوں کو پریشان کرنے اور انکا حق چینے کا موقع ہاتھ سے جانے دے دی ہیں ۔اس وقت مسلمانوں کو ہرلحاض سے تنگ تلب کیا جارہا ہے۔مقررین نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو مسلکی اختلاف کو بالائی طاق رکھ کر دین حق کی آواز کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات آٹھا کر اس کی حفاظت کے لئے متحد ہوجائیں۔
امریکہ واسرائیل کیخلاف کھڑی، ناچلانہ اور منڈکباس میں احتجاج تمام بازاروں میں کاروباری ادارے بندرہے، عام زندگی متاثر، کمپنی مزدوروں کی بھی کام چھوڑ ہڑتال
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/4-14.jpg)