پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے بدھ کویہاں اپنے آفس کے کانفرنس ہال میں محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ کل پچاس اسکولوں کی بلڈنگ کے کام چل رہے ہیں جس میں گیارہ اسکول کی عمارتوں کا کام مکمل کیا گیا یہ رمسا کے تحت BADP اسکیم کے تحت 26 عمارتوں کے اور مرمت کے کام چل رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن ایجنسیوں نے اسکولوں کے کام لئے ہیں وہ جلد پورے کریں۔انہوںکہا سرکاری پیسے کا استعمال عوام کی فلاح کے لئے ہونا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کی جن کاموں میں تنازعات چل رہے ہیں انکو جلد حل کیا جائے۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبد الحمید شیخ راجوری پونچھ کے جائنٹ ڈرایکٹر ایجوکیشن وید پرکاش ،جاینت ڈرایکٹر پلاننگ سیوہ رام ، اے سی ڈی پونچھ مختار احمد شیخ چیف ایجوکیشن افیسر مشتاق احمد چوہدری XEN محکمہ تعمیرات ستیش بھگت بلاک ڈویلپمنٹ افیسران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے مختلف ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/1-16.jpg)