مقبول ملک
چھاترو//چھاترو کے میدانی علاقوں میںبارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی درہم.برہم رہا۔ چنگام چھاترو کشتواڑ پر برف باری کے درمیان گاڑیوں کی آمدو رفت جاری رہی ۔کشتواڑ چھاترو چنگام پہلگواڑہ کے درمیان شاہراہ پر سے برف ہٹانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ ڈویڑن چھاترو کی طرف سے جے سی بی مشین کو کام پے لگایا تاکہ ٹریفک نظام بغیر کسی خلل کے جاری رہ سکے ۔اس دوران کل شام سے ہی چھاترو کے اکثر علاقے گھپ اندھیرے میں برف باری کے ساتھ ہی ترسیلی لاینوں کو نقصان ہوا ہے جس وجہ سے سب ڈویڑن کے چنگام سنگھپورہ ودیگر علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں ۔موسم میں ایک آئی تبدیلی سے جہاں عام زمیندار طبقہ کافی خوش ہے ۔عام.لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ایسی برف باری اپنی مثال آپ ہے ۔
چھاترو میں بجلی ترسیلی لائنوں کو نقصان
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/5-4.jpg)