اڑان نیوز
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم پہنچانے اور ان کے معیاری زندگی میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے اور اس ضمن میں عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف فلیگ شپ پروگراموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔نائب وزیر اعلیٰ آج یہاں مختلف عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے اپنے اپنے مطالبات اور مسائل نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے۔ان وفود کا تعلق کٹھوعہ ، مینڈھر ، کرگل ، رام بن ، اننت ناگ ، بڈگام ، پونچھ ، پاڈر سے تھا اس کے علاوہ جموں و کشمیر فیڈریشن آف ٹور آپریٹرس ، جموں و کشمیر گڑی سپی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے وفود نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ڈاکٹر سنگھ نے ان فود کے مطالبات غور سے سنے اور متعلقہ افسروں کو یہ مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسروں سے کہا کہ وہ باہمی اشتراک سے کام کر کے ان کی راحت رسانی میں کوئی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں۔واضح ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ہر منگلوار کو عوامی دربار کا انعقاد کر تے ہیں جس دوران ریاست کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود اور لوگ اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کرتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ کی ریاست بھر کے متعدد وفود سے ملاقات لوگوں کو معیاری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/7-7.jpg)