اقبال میموریل سکول بھبور یوم تاسیس منایا

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// اقبال میموریل سکول بھبور ڈوڈہ نے اپنایوم تاسیس منایا ۔ اس سلسلہ میں سکول احاطہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ سکول پرنسپل عمر اقبال نے استقبالیہ خطہ میں تمام حاضرین کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ سکول کی سالانہ تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی کارکردگی پیش ی۔ڈگری کالج ڈوڈہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر برائے زولوجی تعینات وحید خاور بلوان تقریب میں مہمان خصوصی موجود تھے۔اپنے خطاب میںسکول انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے بلوان نے کہا کہ بچّوں کو اْنہوں نے جو تعلیم حاصل کرنے کے لئے معیاری پلیٹ فارم فراہم کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔اور اْساتذہ کو بچّوں کو معیاری تعلیم سے سرفراز کرنے کی طرف متوجہ کیا۔سکول انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر واحید بلوان کو آن لائن چناؤ کے تحت ، موسٹ انسپائرنگ ٹیچر،، کے اعزا سے نوازا۔اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے پروگرام کو مختلف طریقوں بشمول ڈرامہ، موسیقی، مباحثہ، تقریر، اور نرسری کے بچّوں نے نظم پڑھ کر پیش کیا گیا۔اور،، بچّوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کریں،، کے موضوع پر پروگرام پیش کر کے تقریب کا اختتام ہوا۔امسال بچّوں میں پہلی سے لے کر پانچویں کلاس تک اخلاق، نظم ضبط، حاضری، و دیگر مقابلوں میں شرکت کرنے کے عوض انعامات سے نوازا گیا۔