چیف انفارمیشن کمشنر کی ووہراسے ملاقات کمیشن کے کام کاج پر تبادلہ خیال کیا

اڑان نیوز
جموں / /سٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر خورشید احمد گنائی نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر کو کمیشن کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران انہوں نے انتظامی نظام بالخصوص عوامی خدمات نظام میں مزید جواب دہی اور شفافیت پیدا کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کو بھی زیر بحث لایا۔