پرتپال سنگھ
پونچھ//کانگریس اکائی پونچھ کی جانب سے پونچھ میں ایک میٹنگ زیر صدارت سینئر پارٹی لیڈر چوہدری عبدالغنی منعقد ہوئی جس میں راہول گاندھی کو کانگریس کا صدر بننے پر بذریعہ ریاستی صدر غلام احمد میر و ممبر پارلیمنٹ غلام نبی آزاد مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر کئی لوگوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر انڈین نیشنل کانگریس کا دامن تھاما جن میں حافظ محمد بشیر، حافظ محمد رشید، محمد تاج، مختار احمد، ریاض احمد، شمیم اختر، الف دین، محمد رشید اور الف دین قریشی کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر پارٹی سینئر لیڈران میں پنڈت دینا ناتھ، سید امیر حسین، گلزار جٹ، امیر دین، چوہدری محمد رشید، محمد معشوق، جہانگیر ملک، باغ حسین، قمر خان، سرپنچ کھنیتر، کمال دین، مہلا ونگ کی صدر میڈم سکینہ کے علاوہ کئی دیگر کارکنان موجود تھے جنہوں نے راہول گاندھی کو ملک اور پارٹی کیلئے ایک ہمدرد رہنما قرار دیتے ہوئے پارٹی اعلی قیادت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہول گاندھی کی قیادت میں پارٹی کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری عبدالغنی نے موجودہ حکومتی نظام کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے ملک میں لوگوں کے ہوئے نقصان پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ منریگا جیسی سکیموں کے تحت بھی لوگوں کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر نظام میں سدھار نہیں لایا گیا تو احتجاج جاری کیا جائے گا۔
پونچھ میں کانگریس کا اجلاس راہل گاندھی کو پارٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دی گئی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/3-1.jpg)