طارق خان
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھرمیں محکمہ باغبانی کی طرف سے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو باغبانی کے فوائد اس کے جدید طریقوں اور باغبانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اس میں مہمان خصوصی راہل یادو تھے۔ اس موقعہ پر بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب کی صدارت چیف ہارٹی کلچر آفیسر سوشیل کمار انگو رہنہ نے انجام دی۔ ان کے ہمراہ سید مدثر حسین شاہ ہارٹی کلچر آفیسر اڑی،محمد رفیق ہارٹی کلچر آفیسر سب ڈویژن مینڈھر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیف ہارٹی کلچر آفیسر نے پھلدار درختوں کی دیکھ بال اور حفاظت کے طریقوں کی وضاحت کی اور انھیں ادویات کے چھڑکائو اور پیوند کاری وغیرہ کے طریقے سمجھائے نیز انھیں سرکار کی طرف سے شعبہ باغبانی کو فروغ دینے کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقعہ پر باغبانوں نے ماہرین کے سامنے مختلف سوالات پیش کئے جن کے ماہرین نے تسلی بخش جواب دئیے۔محکمہ کے حکام کے سامنے مختلف باغبانوں کے کچھ مسائل بھی اجاگر کئے۔اور ان کے ازالہ کی ضرورت پر زور دیا۔ موجود حکام نے انھیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے ازالہ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آخر میںسید مدثر حسین شاہ ہارٹی کلچر افیسراڑی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
مینڈھر میں محکمہ باغبانی کا جانکاری کیمپ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/1-11.jpg)