اڑان نیوز
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک جامع پروگرام ہاتھ میں لیا ہے اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ یہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلے منعقد کرائیے جاسکیں ۔نائب وزیر اعلیٰ ایم اے ایم سٹیڈیم جموں میں 63ویں قومی سکول گیمز فٹ بال انڈر 17ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔کھیلوں کے وزیر مملکت سنیل شرما، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ہلال پرے ، ناظم یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس شیخ فیاض احمد کے علاوہ کئی دیگر افسران اور کھلاڑی اس موقعہ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ پانچ روزہ اس مقابلے میں ملک بھر کی 23ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوادینے کے لئے وزیر اعظم پیکیج کے تحت 200کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے کھیلو انڈیا اقدام کے تحت ریاست کے مختلف حصوں میں کھیل کے میدان تعمیر کئے جارہے ہیںَیوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے وزیر مملکت سنیل شرما نے خطاب کرتے ہوئے ان اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا جو ریاستی حکومت کھیلوں کے سیکٹر کو دوام بخشنے کے لئے کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک صحیح سمت دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ہلا ل پرے نے بھی خطاب کیا اور محکمہ کے کام کاج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
جموں میں 63ویں قومی سکول کھیلوں کا آغاز کھیل مقابلے کرانے کیلئے جامع پروگرام عملایا جارہا ہے:نائب وزیر اعلیٰ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/4.jpg)