ما جد ملک
بھدرواہ // بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں کل رات سے ہی برف باری ہو رہی ہے ۔قصبہ بھدرواہ میں بارش ہو ئی جس کی وجہ سے سردی میں مذید اضافہ ہوگیا۔مقامی لوگ گھروں کے اندر ہی محصور رہے ۔بھدرواہ کے سیاحتی مقام پدری ، چھتر گلہ ، کملاس لمبی جائی وغیرہ میں شدید برف پڑی اور بھدرواہ چمبہ رابطہ سڑک بھی برف گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ۔برف باری اور بارش کی وجہ سے پانی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔راشن گاٹھوں پر چاول ، مٹی کا تیل ، آٹا وغیرہ پہلے سے ہی دستیاب نہ تھا ۔موسم سرما کے پیش نظر کچھ ماہ سے مسلسل لوگ مانگ کر رہے تھے کہ تین ماہ کا راشن صارفین کو پہلے ہی دستیاب کیا جائے جبکہ مٹی کے تیل اور رسوئی گیس کا بھی انتظام کیا جائے لیکن سرکار وانتظامیہ ایسا کوئی بھی انتظام کرنے میں مکمل طور ناکم ثابت ہوئی ۔یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے موسم سرما کے پیش نظر لکڑی وغیرہ کا انتظام بھی عوام کے لئے نہیں کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ و سرکار کو چاہئے کہ وہ حرکت میں آئے اور موسم سرما کے پیش نظر تمام تر انتطامات مکمل کئے جائیں
بھدرواہ چمبہ رابطہ سڑک بند
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/7-4.jpg)