بس اڈہ ڈوڈہ نے جھیل کی شکل اختیار کر لی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// پوری ریاست جموں کشمیر میں طویل عرصہ خشک سالی کے بعد اگر چہ رحمت باراں نے دستک دی ہے اور پیر کے روز صبح سے شام تک مسلسل بارش ہوتی رہی جس سے انسانوں کو خشکی سے پھیلی بیماریوں سے ضرور رحت ملی گی تاہم قصبہ ڈوڈہ کے بس اڈہ میں یہ رحمت باراں زحمت کا باعث بن گئی جہاں پر بس اڈا جھیل کی شکل اختیار کر گیا ۔بدیں وجہ لوگوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔کئی لوگوں کے کپڑے گاڑیوں کے چلنے سے خراب ہو گئے ۔ضلع ڈوڈہ کا یہ مین بس اڈہ ہے جہاں تمام دیہات و پہاڑی پسماندہ علاقوں کے لوگ گھر جانے کے لئے بس اڈا پر جاتے ہیں مگر جہاں اڈا جھیل بن جائے وہاں یہ سفر مشکلات کا سبب بن جاتا ہے حسب معمول ڈوڈہ بس اسٹینڈ عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتا جا رہا ہے جہاں ایک طرف جگہ کم ہونے اور رش میں دوگناہ اضافہ ہونے کی وجہ سے بھیڑ رہتی ہے ۔گاڑیوں کی تعداد دِن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔سیول سوسائٹی ڈوڈہ نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ پرزور دیاہے کہ متعلقہ محکمہ کو حرکت میں لا کر بس اڈا پر پانی نکاسی کا مستحکم انتظام کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔