ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی صدارت میں جائزہ اجلاس

رشید زرگر
سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں آج ایس ڈی ایم سرنکوٹ نریش ڈینگرا نے تمام تحصیل آفیسران کی جائزہ میٹنگ طلب کی اور مختلف مسائل کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران تمام تحصیل آفیسران موجود تھے۔ایس ڈی ایم نے تمام آفیسران سے کاموں کے متعلق تفصیلات لیتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے کاموں کا جائزہ لیا اور سختی سے ہدایات جاری کی کہ لوگوں کو پانی کی سپلائی وقت پر مہیا کرائی جائے۔اس کے علاوہ محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی کو بھی ہدایات جاری کی کہ لوگوں کو راشن وقت پر فراہم کیا جائے۔اس کے علاوہ محکمہ پی ڈی ڈی کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس کے علاوہ محکمہ صحت ،محکمہ ایجوکیشن ،میونسپل کارپوریشن، محکمہ زراعت اور محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ آر اینڈ بی اور دیگر تمام محکمہ کے آفیسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا لوگوں کو نہ کرنا پڑے۔ خاص طور پر ٹی ایس او سرنکوٹ سے راشن کے متعلق جانکاری حاصل کی جس پر ٹی ایس او سرنکوٹ ن بتایا کہ راشن وافر مقدار میں دستیاب ہے۔اور کہا کہ ابھی تک راشن کے متعلق لوگوں کو کھبی شکایت کا موقع نہیں ملا ہے اور آئیندہ بھی وہ راشن کو لوگوں کے لئے دستیاب رکھیں گئے۔میٹنگ کے اختتام پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے چند روز قبل ہی سرنکوٹ میں ایس ڈی ایم کا چارج سنبھالا ہے۔اور انہوں نے مکمل طور پر جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے تمام آفیسران کی میٹنگ طلب کی اور انہیں ہدایات بھی جاری کیں۔واضح رہے کہ نریش ڈینگرا نے چند روز قبل ہی سرنکوٹ میں ایس ڈی ایم کا عہدہ سنبھالا ہے۔